• news

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر: پرویز اشرف 


اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمانی تعاون عوامی رابطوں اور رکن ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور عوام کی معاشی فلاح و بہبود جیسے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔ عوام تک رسائی اور پارلیمانوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ پاکستان کی پارلیمان ڈیجٹیلائزیش اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے میں صف اول میں کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا میں دولت مشترکہ کے سپیکرز اور پریزائیڈنگ آفیسرز کی 26ویں کانفرنس میں شرکت کے دوران کانفرنس کے افتتاحی اور پارلیمانوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دولت مشترکہ کی 26 ویں کانفرنس آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں دولتِ مشترکہ کے56 ممالک کے پارلیمانوں کے سپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سپیکر راجہ پرویز اشرف کو ایشیا ریجن سے سی ایس پی او سی کی سٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی دولت مشترکہ کے سپیکرز اور پریزائیڈنگ آفیسرز کی کانفرنس کے موقع پر آسٹریلیا کے ایوان نمائندگان کے سپیکر ہون ملٹن ڈک کے ساتھ ملاقات۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 راجہ پرویز اشرف

ای پیپر-دی نیشن