• news

ناصر حسین، شرجیل میمن کے خلاف مقدمات داخل کئے جائیں گے: فیصل کریم کنڈی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے شبلی فراز کے اس بیان پر کہ پنجاب میں سندھ کے وزراء سید ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن کے خلاف مقدمات داخل کئے جائیں گے کو شبلی فراز کی چبل بازی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سید ناصر شاہ اور شرجیل میمن نے پی ٹی آئی والوں کے اعصاب خطا کر دئیے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شبلی فراز پہلے سید ناصر شاہ اور شرجیل میمن پر الزامات تو ثابت کریں۔ قوم کو بخوبی علم ہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات لگانے اور مقدمات بنانے کے ماہر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن