• news

مشرف کی حکومت شریفوں اور زرداریوں سے بہتر تھی: فوادچودھری 



اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مارشل لاء کو بھی جائز قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مارشل لاء لگ جاتے ہیں کوئی بڑی بات نہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کا مارشل لاء اور ایمرجنسی لگانا بڑی بات نہیں۔ وہ ان چوروں سے کہیں بہتر تھے۔ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی نہیں ہونی چاہئے، وہ ان چوروں سے کروڑ درجے بہتر تھے۔ پرویز مشرف کا شریفوں اور زرداریوں سے کیا مقابلہ۔ موجودہ حکومت اور مارشل لاء میں کیا فرق ہے۔ مشرف کی حکومت موجودہ حکومت  سے بہتر تھی۔ سویلین حکومتیں اتنی مضبوط  نہیں ہوتیں۔ جنرل  (ر) قمر جاوید باجوہ پر آرٹیکل 6 کی کارروائی  کا مشورہ نہیں دوں گا۔ پی ٹی آئی کے دور میں 55 لاکھ نوکریاں دی گئیں۔ علاوہ زیں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان الیکشن  کی تیاری کریں۔ ٹیکنو کریٹ حکومت جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے۔ موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں۔
فواد چودھری 

 … سو جو لوگ اس نبی پر ایمان لاتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں اور اس نور کا اتباع کرتے ہیں جو ان کیساتھ بھیجا گیا ہے‘ ایسے لوگ پوری فلاح پانے والے ہیں o 

ای پیپر-دی نیشن