• news

ڈی آئی خان میں پولیوٹیم کی سکیورٹی   پرفائرنگ دستی بموں سے حملہ 3پولیس اہلکار زخمی


ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ)  انسداد پولیو  ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس وین پر ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔  موسیٰ زئی کے قریب ہونے والے حملے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ حملے کے فوراً بعد  کوئیک رسپانس فورس پہنچ گئی۔ دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔
پولیو/ حملہ

ای پیپر-دی نیشن