• news

حکومت مدت پوری کریگی ‘نواز شریف جلد پاکستان آئینگے:چوہدری شہزاد نذیر

رائیونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما و پی پی 164 سے ن لیگی امیدوار چوہدری شہزاد نذیر سندھو نے مریم نواز کے سینئر نائب صدر کے نوٹیفکیشن جاری ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز کا نوٹیفکیشن کر کے نواز شریف نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے مریم نواز کا نوٹیفکیشن دراصل ملکی ترقی کا نوٹیفکیشن ہے مریم نواز نے ان مقدموں میں جیلیں کاٹی جو جرم انہوں نے کئے بھی نہیں تھے مریم نواز تنظیم سازی کرکے پارٹی کو مزید فعال بنائیں گی میاں نواز شریف جلد پاکستان آئینگے حکومت اپنی مدت پوری کریگی مسلم لیگی کارکن الیکشن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں مریم نواز اور مرحوم کلثوم نواز نے جمہوریت کی خاطر بہت سی قربانیاں دیں ۔

ای پیپر-دی نیشن