سپیریئر لا ءکالج کے زیر اہتمام ہائیکورٹ وکلاءکے اعزاز میں استقبالیہ
لاہور (سپیشل رپورٹر) سپیریئر لا ءکالج کے زیر اہتمام لاہورہائیکورٹ سینئر وکلاءکے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ڈین اینڈ ڈائریکٹر سپیریئر لا ءکالج پروفیسر ڈاکٹر عابدہ عبد الخالق نے لاہور بار ایسوسی ایشن کی انتخابی مہم کے امیدواران کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ عبد الخالق کی زیر صدارت اس نشست میں مہمانِ گرامی نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات اور شہر بھر میں قانونی تعلیم کے فروغ اوربہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر عابدہ عبد الخالق کا کہنا تھا کہ ہم سپیریئر کالج کے ذریعے انسانیت کی خدمت، ملک بھر میں انصاف کے نظام کی بہتری اور عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کی سہولیات کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرنے کا مشن رکھتے ہیں تاکہ انصاف دہلیز پر مہیا کیا جا سکے۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ایڈووکیٹس کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں لیگل ایجوکیشن کی بہتری کیلئے پُر عزم ہیں اوراس کیلئے ہر ممکن سپورٹ کریں گے۔