• news

یوسی پی اور والڈسٹی اتھارٹی کے مابین دو طرفہ  تعاون کامعاہدہ‘دستاویزات کا تبادلہ


لاہور( کامرس رپورٹر)معاہدے کے تحت طلباوطالبات کیلئے انٹرن شپس ،تعلیم وتربیت اورثقافت وسیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔ فیکلٹی آف ہومنٹیزاینڈ سوشل سائنسزکے ڈین ڈاکٹر خالدمنظور اور ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے معاہدے پر دستخط کئے ۔یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور والڈسٹی اتھارٹی کے مابین دو طرفہ تعاون کا معاہدہ ہوگیا۔معاہدے کے تحت طلباوطالبات کیلئے انٹرن شپس ،تعلیم وتربیت ،سیاحت وثقافت کو فروغ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ طلباوطالبات اور فیکلٹی کے ریسرچ ورک اورپروجیکٹس کے ساتھ ساتھ اضافی سہولیات اور سیاحتی سرگرمیوں کیلئے 50فیصدخصوصی رعایت بھی دی جائے گی۔دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن