• news

مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کاکاروبار رات  کوبند کرنے کے فیصلے میں استثنیٰ کا مطالبہ 


لاہور( کامررپورٹر)مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن نے حکومت سے رات ساڑھے 8 بجے کاروبار بند کرنے کے فیصلے میں پرچون دکانداروں کو استثنیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرچون کے کاروبار کا توانائی کے استعمال میں حکومت پر کوئی بوجھ نہیں ، امید ہے کہ حکومت ہمارے مطالبے پر مثبت رد عمل ظاہر کر کے ہزاروںخاندانوںکے معاشی قتل سے گریز کرے گی۔ حکومت کی جانب سے کاروبار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کے حوالے سے مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری طاہر ثقلین بٹ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین رانا منظور، صدر حافظ عارف،سینئر نائب صدور شیخ ریاض،صفدر بھٹی سمیت لاہور کے مختلف علاقوںکے عہدیداروںنے شرکت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن