• news

زرمبادلہ ،بہترین ساکھ کیلئے مذہبی سیاحت کا فروغ ضروری ہے:صدر لاہور چیمبر


لاہور (کامرس رپورٹر ) متروکہ وقف املاک بورڈ مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہا ہے تاکہ اس شعبہ کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اس سے زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد حاصل کیے جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ رانا محمد عارف نے لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور پاکستان کی بہترین ساکھ اجاگر کرنے کیلئے مذہبی سیاحت کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے پاس تقریبا 70ہزار مقامات اور جائیدادیں ہیں، بورڈ سیاحتی مقامات کی تلاش اور وہاں انفراسٹرکچر اور رسائی کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے تاکہ زرمبادلہ کمایا اور پاکستان کی بہترین ساکھ اجاگر کی جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن