• news

تاجر گھمبیر چیلنجز کے پیش نظر ملک کی خاطر قربانی دینے کیلئے تیار : اشرف بھٹی


لاہور( کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حالات میںکاروبار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنا ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن تاجر برادری درپیش گھمبیر چیلنجز کے پیش نظر ملک کی خاطر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ صوبائی حکومتیں بھی وفاق کے فیصلے میں ساتھ دیں تاکہ توانائی کی بچت کے ذریعے ملک کو بحران سے باہر نکالا جا سکے۔  کاروبار ی سرگرمیوںکا جلد آغاز کر کے جلد بند کرنے سے یقینی طور پر سماجی طورپر مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے حکومتی فیصلے پر مختلف مارکیٹوں کے عہدیداروںسے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن