• news

نارنگ منڈی میں 8 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع 


لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے نارنگ منڈی میں کلہاڑی سے آٹھ افراد قتل کرنے کے کیس میں ملزم فیض رسول کے جوڈیشل ریمانڈ میں17 جنوری تک توسیع کر دی۔ ملزم کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، اس مقدمہ میں غفلت کے مرتکب سابق ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہکار بھی ملزم ہیں۔
 گرفتار پولیس اہلکاروں کو ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔ ملزمان کے خلاف چالان پراسیکیوشن کی جانچ پڑتال کے مرحلہ میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن