سعودی عرب ،ٹرک کے خفیہ خانوں سے 30 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمدQ
جدہ۔(اے پی پی)سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ تیس لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں مملکت میں غیر قانونی طور پر لانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔عرب نیوز نے محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ادارے کے اہلکار سعودی عرب اور اس کے نوجوانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے نشہ آوراشیا کی سمگلنگ اور دھندا کرنے والے نیٹ ورکس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ 49 ہزار451 نشہ آورگولیاں ایک ٹرک کے خالی خانوں میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جسے ناکا م بنا تے ہوئے 3 مقامی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔