ایمیزون کا 18ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
واشنگٹن (اے پی پی)ایمیزون نے 18,000 ملازمتیں ختم کر نیکا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق سی ای او اینڈی جازی نے اپنے عملے کو غیر یقینی معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایمیزون نے اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید 18000ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کمپنی کے لئے ایسے فیصلے کر نا آساں نہیں ہے اس لئے ہم نے پہلے ہی ملازمین کو آگاہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے ہم نے نومبر2022 میں 10000 ملازمین کو فارغ کردیا تھا اور آگاہ کر دیا تھا کہ ہم مزید 18000 ملازمین کو نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔