• news

   پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں  یا نہ وزیراعلی نہیں رہیں گے، حافظ حمداللہ


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لیں  یا نہ لیں  دونوں صورتوں میں وزیراعلی نہیں رہینگے عمران خان کی 9جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینا صرف خبر کی خبر رہے گی شنید میں آیا ہے عمران خان نے جڑواں شہر کے مکین سے ملنے کی کوشش کی اپنے ایک بیان میں ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا مگر وہاں سے نمبر بند یا مصروف ملا اب خان صاحب کے لئے نہ کال آئیگی نہ پہاڑی کومک پنجاب حکومت کی فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوا خان صاحب کو چار تو کیا ایک گولی بھی نہیں لگی جس سے عمران خان کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا اور بیانیہ ایک بار پھر جھوٹا نکلا رپورٹ میں عمران اسماعیل کی شلوار میں سے نکلی ہوئی چار گولیوں کا بھی کوئی ذکر نہیں پتہ نہیں گولیاں ڈسپرین کی تھیں یا پیناڈول کی، ترجمان حافظ قانون میں فواد چوہدری کی پریس کانفرنس نہیں پنجاب فرانزک رپورٹ قابل قبول ہے۔

ای پیپر-دی نیشن