یوکرائن میں آج کیلئے جنگ بندی، پیوٹن آکسیجن ڈھونڈ رہے ہیں: جو بائیڈن
ماسکو؍ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) روس نے یوکرائن میں ایک روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان صدارتی محل کریملن نے کہا ہے کہ یوکرائن میں 6 جنوری رات 12 بجے سے 7 جنوری رات 12 بجے تک جنگ بندی ہوگی۔ فریقین کو اس پر عملدرآمد یقینی بنائے جانا بہت ضروری ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کے جنگ بندی کے اعلان پر ردعمل میں کہا جنگ بندی سے صدر پیوٹن آکسیجن تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوکرائن نے منافقت قرار دے دیا۔ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے سیز فائر کا خیر مقدم کیا ہے۔