• news

میاں چنوں: قحبہ خانہ سے مرد و خواتین‘ شراب فروشوں کی گرفتاری پر 4 گھنٹے احتجاج


میاں چنوں (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) پولیس کا سرچ آپریشن، شراب فروش اور قحبہ خانے سے متعدد گرفتار کرلئے۔ ملزمان کی گرفتاری پر اوڈ برادری نے پولیس کے خلاف نیشنل ہائی وے روڈ بلاک کرکے 4گھنٹے تک شدید احتجاج کیا۔ شدید دھند اور سردی میں ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ عوام ذلیل و خوار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق میاں چنوں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چھاپہ مارکر قحبہ خانہ سے مردو خواتین اور شراب فروشوں کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ ملزمان کی گرفتاری پر اووڈ برادری نے نیشنل ہائی وے روڈ بلاک کرکے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا، 4گھنٹے تک روڈ بلاک رہا جس کی وجہ سے شدید سردی اور دھند کے باعث گاڑیوں میں سوار مسافر ذلیل وخوار ہوتے رہے، جبکہ کئی ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنسی رہیں۔ 4گھنٹے بعد پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے روڈ کھول دیا، جس کے بعد ٹریفک روانہ ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن