• news

کشمیر میں بھارتی بربریت کا مزیدایک سال گزرچکا: مشعال ملکQ


اسلام آباد(خبرنگار)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی بربریت و تشدد کا ایک سال مزید گزرچکا،بھارت نے حق خود ارادیت دینے کے بجائے کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیایوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں مشال ملک نے کہا کہ دعا ہے 2023 کشمیریوں کے لیے بھارتی تسلط سے آزادی کا سال ثابت ہو،مقبوضہ جموں کشمیر میں موت رقص کررہی ہے۔مشال ملک نے کہا کہ حق خودارادیت مانگنے والوں کی آواز کو ہمیشہ کے لئے خاموش کردیا جاتاہے کشمیری عوام ہر مشکل میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگارہے ہیں،اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے۔

ای پیپر-دی نیشن