• news

 طالبعلم عمران بٹ کو حبس بیجا میں رکھنے والے مغویان کی حفاظتی ضمانتیں منظور


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے لالہ موسی سے نویں جماعت کے طالبعلم عمران بٹ کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کرکے حبس بیجا میں رکھنے سمیت حبس بیجا کے تین مقدمات نمٹاتے ہوئے مغویان کی حفاظتی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے اپنی اپنی ماتحت عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایات دے دیں مقدمات کی سماعت کے موقع پر سی پی او راولپنڈی،سید شہزاد ندیم بخاری ایس پی پوٹھوہار ٹائون ملک طارق محبوب ،ڈی ایس پی عظمت شاہ،ڈی ایس پی لیگل ،ایس ایچ او کینٹ،ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ اور دیگر بھی موجود تھیتھانہ ایئر پورٹ کے ایس آئی امیر حسین کے خلاف مقدمہ میں سے اغوا کی دفعہ ختم کرتے ہوئے برآمد ہونے والے مغوی کی حفاظی ضمانت منظور کرکے کل تک ماتحت عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہیاسامہ زبیرنے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہوا تھاایک اور مقدمہ میں جواد ناصرنے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ،ملک وحید اختر اور دیگر وکلا کے زریعے دائر کی گئی حبس بیجا کی رٹ میں موقف اختیار کیا تھاکہ پولیس تھانہ کینٹ نے31دسمبر2022 کو میرے بھائی عبید ناصر کو تھانے بلایا جس کے ہمراہ میرے کزن حمزہ زاہد اور کاشف جاوید بھی تھے میرے بھائی کو حراست میں لے لیا گیاعبید کے خلاف بعد میں تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کرکے حراست ظاہر کی گئی عدالت عالیہ نیعبید کو کل تک ماتحت عدالت سے رجوع کرکے ضمانت کرانے کی ہدایت کی اور پولیس کو کہا ہے کہ اگر عبید ضمانت کیلئے رجوع نہیں کرتا تو وہ قانون کے مطابق اپنی کارروائی کریں حبس بیجا کے ایک اور مقدمہ میں معزز عدالت عالیہ نے مغوی راشد شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرکے ماتحت عدالت سے باقاعدہ ضمانت کرانے کی ہدایت کردی اورمقدمہ نمٹا دیاراشد کی بازیابی کیلئے مظہر عباس نے معزز عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن