ایف آئی اے کی راولپنڈی میں دوکارروائیاں‘تین ملزم گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے نے راولپنڈی میں دوالگ الگ کارروائیوں میںقابل اعتراض مواد شیئرکرنے اور مبینہ مالی فراڈ میں مطلوب تین ملزمان گرفتار کر لئے ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیاپر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے کے الزام میں محمد زبیر اور محمد ابوبکرکو گرفتار کرکے ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیاگرفتار ملزمان شکائت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہے تھے جبکہ دوسری کارروائی میںایف آئی اے نے مالی فراڈ میں ملوث محمد اکرم نامی ملزم گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔