کراچی: 30 ڈنڈا بردار نفسیاتی مریضوں کی ہسپتال سے بھاگ کر توڑ پھوڑ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے نارتھ ناظم آباد کے نفسیاتی ہسپتال میں زیر علاج تیس مریض بھاگ نکلے۔ نفسیاتی ڈنڈا بردار مریضوں نے علاقہ مکینوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا اور ہسپتال کے ایک گارڈ پر بھی تشدد کیا۔ نفسیاتی مریضوں نے علاقہ مکینوں کے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور ایک جیپ لیکر فرار ہو گئے۔
پولیس نے چند مریضوں کو حراست میں لے لیا۔ گاڑی بھی برآمد کر لی۔