ڈیفنس میں گھر سے ڈاکٹر کی خون سے لت پت نعش برآمد
لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میو ہسپتال کے فزیشن ڈاکٹر مسعود جیلانی کو خنجر کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈاکٹر مسعود جیلانی کی گھر میں بیڈ سے خون میں لت پت لاش ملی ہے۔ جسے نامعلوم افراد نے سینے میں خنجر کے وار کر کے قتل کیا۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔