• news

سویڈن : عدالت نے نعشوں کے ساتھ تصاویر بنوانے پر شہری کو قید کی سزا سنادی


سٹاک ہوم(این این آئی)سویڈن کی ایک عدالت نے شام میں نعشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصویریں بنوانے والے شہری کو قید کی سزا سنا دی ۔ میڈیا کے مطابق سویڈن کی عدالت کا سزا بارے کہنا تھاکہ نعشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر اس شہری  نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔سزا پانے والے شہری کا تعلق سویڈن سے  ہے۔
 جو شام میں عسکری گروپوں کا حامی ہے اور اس نے شام میں جنگ کے دوران 2012 میں مبینہ تصاویر بنائی تھیں۔عدالت سے چار ماہ قید کی سزا پانے والے 44 سالہ شخص کا نام ابی جلیبب بینو تیسون بتایا گیا ہے ، عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ شخص کئی بار اپنا نام بھی تبدیل کر چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن