• news

 سارا انعام قتل کیس ،گواہ سیکرٹری یو نین کونسل اور نقشہ نویس پر جرح مکمل 


اسلام آباد(وقائع  نگار)چیک شہزاد فارم ہائوس میں صحافی ایاز امیر کی بہو سارا انعام قتل کیس میں گواہ سیکرٹری یو نین کونسل اور نقشہ نویس پر جرح مکمل کر لی گئی سارا انعام قتل کیس کی سیشن جج عطا کی عدالت میں سماعت موقع کی تصاویر بنانے والے فوٹو گرافر سیکرٹری یونین کونسل نقشہ نویس کے بیانات پر ملزم کے وکیل کی جرح مکمل،  سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

 فوٹو گرافر نے عدالت ہو بتایا مجموعی طور پر ریکارڈ ثبوت کیلئے 105 تصاویر بنائیں جو یو ایس بی میں موجود ہیں کیس پراسیکوٹر رانا حسن عباس اور ملزم کے وکیل بشارت اللہ عدالت میں پیش ہوئے تینوں گواہان پر جرح مکمل ہونے پر کیس کی مزید سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن