شہداء محسن، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے: صدر علوی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل اور جڑ سے خاتمے کیلئے متحد ہے۔ شہداء قوم کے محسن ہیں ، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔ صدر مملکت نے خانیوال میں فائرنگ میں شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹرمحمد نوید صادق سیال شہید اور انسپکٹر ناصر عباسی بھٹی شہید کی اہلیہ سے بھی فون پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے شہداء کیلئے بلندی درجات اور اہلِخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔صدر مملکت نے شہداء کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔