اوکاڑہ‘ ہارون آباد‘ چینوٹ: بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری‘ عوام سراپا احتجاج
اوکاڑہ‘ ہارون آباد‘ چنیوٹ (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) سردی کی شدت بڑھتے ہی اوکاڑہ‘ ہارون آباد‘ چنیوٹ و گردونواح میں بجلی و گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی گیس بندش سے غریب عوام گھروں میں روٹی پکانے سے محروم ہو گئے۔ شہری سراپا احتجاج ہیں۔ لکڑیاں اور کوئلے جلانے پر مجبور ہو گئے۔ عوام کا کہنا ہے کہ سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ شہریوں کوزندگی کی بنیادی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ رہی سہی کسر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی مفلوج کر کے نکال دی۔