احمد آباد: ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ کی فلم پٹھان کے پوسٹرز پھاڑ دیئے
احمد آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ کے کارکنوں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹر پھاڑ دیئے۔ فلم ’پٹھان‘ کے پہلے گانے کی ریلیز سے اٹھنے والے تنازعہ کی شدت میں کمی نہیں ہے۔ متعدد کارکن نے ایلفا ون مال میں موجود ملٹی پلیکس سینما جاکر احتجاج کرتے ہوئے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے فلمی پوسٹر پھاڑ ڈالے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں 10تبدیلیوں کے بعد اسے سنسر بورڈ کی طرف سے گرین سگنل مل چکا۔