اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے سمری صدر کو ارسال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آبادلوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری صدرمملکت کو بھجوا دی گئی۔ اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے وزارت پارلیمانی امور نے وزیراعظم شہبازشریف کی سفارش پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری صدرمملکت کو بھجوا دی ہے۔ مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش ہوگا۔ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل صدر کے پاس دوبارہ بھیجا جائے گا۔ اگر صدرمملکت 10 دن میں بل پر دستخط نہیںکرتے تو اس صورت میں بل ازخود ایکٹ بن جائے گا۔