روس سے سستے تیل کے معاہدے کی تیاریاں مکمل‘ وفد اگلے ہفتے آرہا: مصدق ملک
اسلام آباد (نا مہ نگار)وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ روسی وزیر توانائی سمیت پورا وفد آئندہ ہفتے پاکستان آ رہا ہے، پوری کوشش کرینگے ملکی مفاد میں معاملہ طے ہو جائے، ریفائنریز پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں، حکومت اسکا باقاعدہ آڈٹ کرے گی۔بلیک آئل کی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہورہا ہے، ہماری ریفائنریز تیس فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں، جب ریفائنریز کو اپ گریڈ کرینگے تو پٹرول اور ڈیزل کی فینش پراڈکٹس زیادہ بنائیں گے۔