اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی مراعات میں کٹوتی کیلئے درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے9 اعتراضات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر اعلی عدلیہ کے ججز کی مراعات میں کٹوتی سے متعلق دائر درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے اعتراضات عائد کردیئے ہیں۔ درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے 9 اعتراضات عائد کیے ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا، انفرادی شکایت پر آئین کا آرٹیکل 184(3) کا اختیار استعمال نہیں کیا جا سکتا، درخواست کا پیراگراف 1 غیر متعلقہ ہے، درخواست کی زبان مبہم اور مواد بے ربط ہے، درخواست میں عوامی مفاد کے نکتے کی نشان دہی نہیں کی گئی۔ درخواست گزار نے متعلقہ فورم کی بجائے براہِ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا،آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے لیے متعلقہ مواد موجود