• news

 صحابہ کرام ؓکی تعظیم کرنا ایمان کا لازم جزو ہے:راغب حسین نعیمی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ صحابہ کرام ؓکی تعظیم کرنا ایمان کا لازم جز ہے۔اصحاب رسول نے اپنے عمل وکردار سے سنت نبویؐ کی حفاظت فرمائی۔صحابہ کرامؓ کا اسلام اور شریعت اسلام میں خاص مقام ہے یہ ایک ایسی مقدس جماعت ہے جو رسول اللہ ؐ اور عام امت کے درمیان اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ ایک واسطہ ہے۔ صحابہ کرامؓنبی کریم ؐکی تعلیمات کو دنیا کی ہر چیز حتیٰ کہ اپنی آل اولاد اور اپنی جان و مال سے زیادہ عزیز رکھتے تھے۔ آپؐکے پیغام کو اپنی جانیں قربان کرکے دنیا کے گوشے گوشے میں پھیلانے والے صحابہ کرامؓ ہی ہیں۔ان خیالات کااظہار ان ہوں نے گزشتہ روزخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اصحابِ رسول کی مدح وثناء اور ان کی رضوانِ الٰہی اور جنت کی بشارت دی گئی ہے۔ ان میں سے کسی کو برا کہنے کی سخت وعید فرمائی ہے۔ ہر سچے مسلمان کیلئے صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؓ کی عزت و حرمت لازم ہے۔ اہل بیتؓ اوراصحاب رسول ؐنے جس انداز میں زندگی گزاری ہے وہ ہمار ے لئے روشن مثال ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن