پی ڈی ایم ٹولے کی لوٹ مار ، اقتدار کی جنگ کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہاہے:ڈاکٹر سیمی بخاری
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولے کی لوٹ مار اور ان کے اقتدار کی جنگ کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہاہے۔ شہباز شریف نے خود مہنگائی عروج پر پہنچنے کا اعتراف کر چکے ہیں جو کہ ان کی حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان نواز شریف اور زرداری خاندانوں کا کا نہیں ،23 کروڑ عوام کا ملک ہے۔ ملک کی معیشت دیوالیہ ہونے کے سنگین خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے۔ پی ڈی ایم ٹولے کو ملک کی بجائے اپنے اقتدار کی فکر پڑی ہوئی ہے۔