جنرل ہسپتال میں ساڑھے23لاکھ مریضوں کا علاج، کھانا فراہم: پروفیسر الفرید ظفر
لاہور(نیوز رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہاہے کہ لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ اورہیلتھ پروفیشنلز نے اپنی مثبت روایت پر عمل کرتے ہوئے مریضوں کی خدمت میں 2022ء کے دوران بھی امتیازی پوزیشن بر قرار رکھی اورسالانہ اعداد و شمار کے مطابق ایمرجنسی و آؤٹ ڈور میں مجموعی طور پر ساڑھے 23 لاکھ سے زائد افراد کو بغیر پرچی فیس کے علاج معالجہ وتشخیصی سہولیات فراہم کیں جبکہ صاحب ثروت اور مخیر حضرات کے تعاون سے مریضوں و تیمارداروں کوتینوں وقت کا معیاری کھانا بھی مہیا کیا گیا۔