انتقامی وسیاسی محاذآرائی نے صورتحال کو زیادہ گھمبیر کردیا:سید کفیل بخاری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماوں ، علماء کرام، خطباء عظام ، مبلغین اور ائمہ مساجد نے اپنے اپنے بیانات میں کہاہے کہ انتقامی وسیاسی محاذآرائی نے صورتحال کو پہلے سے بھی زیادہ گھمبیر کردیاہے۔ سیاسی عد م برداشت نے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کررکھاہے ،جس کی وجہ سے وطن عزیز کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کا دفاع بھی خطرے میں ہے۔ ان سب مسائل سے نکلنے کیلئے ضروری ہے کہ دستور پاکستان کی بالادستی کو تسلیم بھی کیاجائے اور لاگوبھی! مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، میاں محمد اویس، سید عطاء المنان بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، مولانا تنویر الحسن احرار،قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا محمد اکمل، مولانا محمد سرفراز معاویہ، مولانا محمد الطاف معاویہ، قاری محمد صفوان یوسف، مولانا محمد عثمان اور دیگر احرار رہنماؤں اور مبلغین نے گزشتہ روز کہا کہ جب تک سود جیسی نحوست سے جان چھڑا نہیں لیتے تب تک ہماری معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی۔