سعودی عرب کا ایشیائی ممالک کے لیے لائٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
ریاض(اے پی پی)سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کے لیے سعودی لائٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے فروری میں ایشیا سے خریداروں کے لیے عرب لائٹ کروڈ کی سرکاری فروخت کی قیمت عماندبئی کی اوسط شرح سے 1.8 ڈالر فی بیرل کم کر دی ہے۔