فیصل آباد: ڈیڑھ ماہ بعد خاتون سے پھر زیادتی کی کوشش‘ ویڈیو بنا کر بلیک میل
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش نوجوان نے دوشیزہ کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ ملزم برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ علی ہاؤسنگ کالونی کی رہائشی (ع) نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل ملزم شاہد بٹ نے گھر میں گھس کر مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور میری برہنہ ویڈیو بنا لی۔ بعد ازاں ملزم مجھے بلیک میل کرتا رہا، گزشتہ روز بھی ملزم نے گھر میں گھس کر مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی مگر میرے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا، جھنگ بازار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔