علماء افغانستان کی آواز دنیا تک پہنچائیں: سراج الدین حقانی
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے مصر‘ سوڈان اور فلسطین کے علماء کے وفد نے کابل میں ملاقات کی۔ افغان وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ سراج الدین حقانی نے وفد سے بات کرتے ہوئے عالم اسلام کے اتحاد پر زور دیا اور انہوں نے علماء سے کہا کہ وہ افغانستان کی آواز اپنے ممالک اور دنیا تک پہنچائیں۔