• news

 15 دن کے اندر عمران کا ڈیرہ سندھ میں، زرداری پن کا خاتمہ کریں گے: عمران اسماعیل 


حیدرآباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان 15 دن کے اندر سندھ میں ڈیرہ جمانے والے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام حیدر آباد میں مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ حیدرآباد کے لوگوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے بھرپور ساتھ دیا، عمران خان کا پیغام دینا چاہتا ہوں، پیغام یہ ہے کہ وہ یہاں سے زرداری کے زرداری پن کا خاتمہ کریں گے، زرداری نے پنجاب کے بہت چکر لگائے لیکن کچھ نہ بگاڑ سکا۔ 55 روپے کلو کا آٹا 155 کا ہو گیا، جدھر انتخاب ہو یہ وہاں سے راہ فرار اختیار کرتے ہیں، مرد کے بچے ہو تو میدان میں آ، ایم کیو ایم والے آجکل زرداری کی سواری کر رہے ہیں، یہ مل کر انتخابات ملتوی کروا رہے ہیں، ہم ایم کیو ایم لندن کو پاکستان میں ایکٹیویٹ نہیں ہونے دیں گے۔کبھی ٹریکٹر پر مارچ کبھی کچھ، بلو رانی کہاں ہو، سب مہنگا ہوگیا اب مہنگائی کسی کو نظر نہیں آ رہی۔

ای پیپر-دی نیشن