کوہسار ٹورازم ہائی وے کی تکمیل سے مری کی تقدیر بدل جائے گی ، صداقت عباسی
مری(بیوروچیف)کوہسار ٹورازم ہائی وے کی تکمیل سے خطہ کوہسار مری،خطے کے دیگرعلاقوں کی تقدیر بدلنے والا میگاپروجیکٹ ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے چوک پنڈوری سے تھوہا خالصہ پورشن پر کارپٹنگ کامعیاری کام دیکھا کر دلی بہت خوشی ملی کوہسار ٹورازم ہائی کی تکمیل سے خطے میں روزگار اورکاروبارکا انقلاب آئیگا اورسیاحت سے دلچسپی رکھنے والوں کو ایک بڑا ٹورازم کاریڈور میسر ہوگا ان خیالات کااظہار ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کوہسار ٹورزم ہائی وے پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایم این نے اس اجلاس کی صدارت بھی اجلاس میں ایم پی اے میجر لطاسب ستی اور چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضی نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں محکمہ پنجاب ہائی ویز کے اعلی افسران، نیسپاک کے نمائندگان، محکمہ جنگلات کے افسران اور ایف ڈبلیو اوکے نمائندگان نے شرکت کی، کہوٹہ سے تحریک انصاف کی معروف شخصیت قیوم عباسی اور کوآرڈینیٹر این اے 57 قدیر احمد عباسی نے بھی خصوصی شرکت کی اس موقع پر ٹورازم ہائی وے کے مختلف پوزیشنز پر کام کے مجموعی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔چوکپنڈوری سے بیور کے 32 کلو میٹر پورشن پر کام کو 31 جنوری تک مکمل کرنے کا ٹاسک رکھا گیا جس کو ایف ڈبلیو او نے مکمل کرنے کا وعدہ کیا۔