• news

اسرائیل،سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کیلئے اصلاحات متعارف


یروشلم(آئی این پی)اسرائیل کی نومنتخب حکومت کی جانب سے ملک کی اعلی عدلیہ کے اختیارات سے متعلق قانون سازی کو جمہوریت کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ  کے مطابق نئے وزیر انصاف کی طرف سے متعارف کرائی گئی اصلاحات میں پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم کرنے کے قابل بنانا شامل ہے جبکہ اسرائیلی اپوزیشن رہنمائوں اور کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو کمزور کے منصوبے جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ ہیں،نو منتخب اسرائیلی حکومت کے ناقدین کا کہنا تھا کہ ایسا اقدام عدلیہ کی آزادی کو مجروح کرے گا اور اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،وزیر انصاف یاریو لیون کے اعلان کردہ منصوبوں کے تحت کنیسٹ ( پارلیمنٹ )میں سادہ اکثریت کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کو مثر طریقے سے منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا،ناقدین کو خدشہ ہے کہ نئی حکومت اس کا استعمال وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے جاری مجرمانہ مقدمے کو ختم کرنے کے لیے کر سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن