• news

عمران تمام کوششوں کے باوجود شکست کی دلدل میں پھنس رہے ہیں:سعد رفیق 


لاہور (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سازش، بہتان، منافقت اور پروپیگنڈا کے کپتان تمام تر کوششوں کے باوجود شکست وریخت کی دلدل میں دھنس رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان کے بانی کی باڈی لینگوئج اور گفتگو ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہی ہے، عمران تمام تر کوششوں کے باوجود شکست وریخت کی دلدل میں دھنس رہے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرضی کا سچ نہیں چلے گا حضور، ہم سے چوروں کو نکالنے کیلئے آپ نے اور آپ کے سہولت کاروں نے بڑے کھیل کھیلے ہیں، سابقہ اسٹیبلشمنٹ پرالزام لگانے سے پہلے سابقہ سلیکٹڈ وزیراعظم 2014 کی دھرنا سازش،میاں نوازشریف کی نااہلی کا ناپاک کھیل اور2018 کے انتخابات چْرانے کی واردات کی تفصیلات قوم سے شئیر کریں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بات تب بنے گی جب عمران کہانی آخر سے نہیں شروع سے شروع کریں گے جس کے وہ سب سے بڑے بینیفیشری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن