محا صرے ، تلا شی کا رروا ئیاں جا ری م کئی افراد گرفتار
نئی دہلی‘ سری نگر (اے پی پی‘ این این آئی‘ کے پی آئی) بھارتی فوج نے سری نگر‘ کپواڑہ اور راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی تیز کر دی ہے۔ ضلع راجوری میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری کی تعیناتی شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز ضلع کے کئی مقامات سے تلاشی مہم کے دوران کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں دی ریززٹنس فرنٹ نامی تنظیم پر پابندی لگا دی ہے جبکہ محمد امین عرف ابو خبیب کو دہشت گردقرار دیدیا ہے۔ بھارتی وزار داخلہ کے نوٹیفکیشن میں دی ریززٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) پر الزام لگایا ہے کہ یہ تنظیم بھارت مخالف سرگرمیوں بالخصوص ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ دوسری جانب سوپور قتل عام دوسری جانب سوپور قتل عام کے متاثرہ خاندانوں کو 30 برس کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال انصاف نہیں مل سکا۔ بھارتی فوجیوں نے 6 جوری 1993ء کو سوپور قصبے میں اندھادھند گولیاں برسا کر 60 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور رہائشی مکانات اور دکانوں سمیت 350 سے زیادہ عمارتوں کو نذرآتش کیا تھا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سوپور قتل عام کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال عالمی مداخلت کی متقاضی ہے۔