• news

 حکومت جنگی بنیادوں پر سادگی مہم شروع کرے: مولانا فضل الرحمن بن محمد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، معروف دینی سکالر ، درجنوں کتابوں کے مصنف جامع محمد ی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ جب کسی ملک کی معیشت اس کے نااہل کرپٹ اور اناڑی حکمرانوں کی وجہ سے تباہ ہو تی ہے تو ایسی مثالیں دنیا میں موجود ہیں کہ وہ قوم دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کیلئے ہر سطح پر ہنگامی اقدامات کرتی ہے اور مزید تباہی کا انتظار نہیں کرتی۔ ہمارے حکمرانوں کے کرتوتوں کی نحوست قوم پر پڑی ہے۔ ہمارے پاس صرف ایک راستہ ہے کہ پوری قوم سادگی اپنائے اور موجودہ حکمران سب سے پہلے اپنی مثال پیش کریں اور لگژری لائف سٹائل ترک کرکے سادا زندگی کی تشہیر کریں۔ تمام محکمے اخراجات کم کریں۔ محکموں کے سربراہان حالات کی سنگینی کا ادراک کریں۔ وزراء اور مشیروں کی تعداد کم کرکے خزانے پر بوجھ کیا جا سکتا ہے۔ چین اور یورپ کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں کہ کیسے ان قوموں نے اپنے مسائل پر قابو پا کر اپنی حالات درست کئے۔ سیاستدان باہمی لڑائیوں کی بجائے قوم کو اکٹھا کرنے کی طرف توجہ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن