نیشنل جونیئر کبڈی چیمپئن شپ 13جنوری سے کرانے کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کبڈی فیڈریشن نے نئے، سال میں سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے نیشنل جونیئر کبڈی چیمپئن شپ تیرہ جنوری سے کرانے کا اعلان کردیا۔ مقابلے لیاقت جمنیزیم اسلام آباد میں ہوں گے۔سیکرٹری کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرور کی طرف سے جاری کردہ بیان میں واضح کیاگیا ہے کہ چیمپئن شپ کے پرفارمرز کو ایران میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ میں موقع دیا جائیگا۔ورلڈکپ کا اٹھائیس فروری سے آغاز ہوگا۔ اس میں ایک مضبوط ٹیم بھیجی جائیگی جو بہترین پرفارمنس سے ملک کا نام روشن کرسکے۔ صدر کبڈی فیڈریشن چودھری شافع حسین کی ہدایت پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ چیمپئن شپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس سال بہت سے ملکی اور بین الاقوامی ایونٹس شیڈول کیے گئے ہیں۔