• news

 پلان دسمبر میں منظور ہوچکا تھا : ایشین کرکٹ کونسل


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے تبصرے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔موقف اپنایا کہ اپنے طے شدہ طریقہ کار کی پیروی کرتے ہوئے کیلنڈر 2023-24 ء کااعلان کیا ہے۔اے سی سی نے کیلنڈر کو ترقیاتی کمیٹی اور فنانس اینڈ مارکیٹنگ کمیٹی نے 13 دسمبر 2022 کو ہونے والی میٹنگ میں منظور کیا تھا، جس کے بعد تمام شریک ارکان کو انفرادی طور پر بتایا گیا جبکہ پی سی بی کو 22 دسمبر 2022 ء کو ایک ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا۔ بعض ممبر بورڈز سے جوابات موصول ہوگئے ہیں تاہم پی سی بی سے کوئی تبصرہ یا تجویز کردہ ترمیم موصول نہیں ہوئی۔ چنانچہ سوشل میڈیا کے توسط سے نجم سیٹھی کے تبصرے بے بنیاد ہیں اور اے سی سی ان کی سختی سے تردید کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن