• news

 دنیا کا سب سے بڑا ربڑ، وزن  سوادوکلو‘  قیمت 24000 روپے


 ٹوکیو(نیٹ نیوز)  جاپان میں سٹیشنری ربڑ  بنانے والی ایک کمپنی نے غلط حروف مٹانے والا بہت ہی بڑا ربڑ بنایا ہے جو غالباً دنیا کا سب سے وزنی، قابلِ استعمال ربڑ ہوسکتا ہے۔ ریڈار ایس 10000 نامی ربڑ کا وزن 5 پاؤنڈ (سوادوکلوگرام) ہے لیکن اس کی قیمت لگ بھگ 100 ڈالر (پاکستانی 24000 روپے) ہے۔ سیڈ کمپنی ہرسال ’تیزی سے مٹانے کا مقابلہ‘ منعقد کرتی ہے اور ریڈار ایس 10000 انعام یافتہ کو بطور تحفہ دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن