سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا 2023 کے 7 عجوبوں میں شامل
جدہ(نیٹ نیوز) سعودی عرب کے شمال میں واقع ثقافتی شہر العلا کو 2023 کے دنیا کے سات عجائب میں شامل کر لیا گیا۔2023 کے عجائب کی فہرست مرتب کرنے والے ایوارڈ یافتہ سفرنامہ نگار آرون مِلر کے مطابق جب 2022 کے آخر میں اس جگہ کو سرکاری طور پر سیاحوں کیلئے کھولا گیا توعرب کی 2 لاکھ برس پْرانی تاریخ سامنے آئی۔ العلا سعودی عرب کے شمال مغربی صحرا میں واقع ہے جس زیادہ تر حصہ ابھی بھی غیر دریافت شدہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس علاقے کا صرف 5 فی صد حصہ کی کھدائی کی گئی ہے۔ آرون مِلر نے فرانس کے مونٹ سینٹ مائیکل، ارجنٹینا کے پیریٹو مورینو گلیشیئر، بھوٹان کے ٹائیگرز نیسٹ مونیسٹری، ترکیہ کے کیپاڈوچیا، برطانئی کی لیک ڈسٹرکٹ اور جنوبی افریقا کی سارڈائن رن کو 2023 کے سات عجائب کی فہرست میں شامل کیا۔