• news

بھارت میں مسلم اقلیتوں کی انسانی حقوق صورتحال سنگین ہو گئی: امریکی عہدیدار 


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) بین الاقوامی مذہبی آزادی کے امریکی کمشن کی سابق چیئرپرسن نڈین ٹیزر نے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں مسلم اقلیتوں کی انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندی کے باعث مذہبی اقلیتوں کی شرح 14  فیصد رہ گئی۔ بھارت میں مسلم خواتین ہراسانی اور جنسی زیادتی کے خطرے سے دو چار رہتی ہیں۔ بھارت کی ایک ریاست میں لڑکیوں کو سکول جانے کیلئے حجاب اتارنا پڑتا ہے۔ ہندو انتہا پسندوں کے خلاف احتجاج پر مسلمانوں کے گھروں، املاک کو گرا دیا جاتا ہے۔ ہندو انتہا پسندوں کے  ہاتھوں مسجدوں کو آگ لگانے یا گرانے کا خطرہ مسلسل رہتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن