• news

شاہدرہ میں وکیل کے 3 بھائی قتل‘ فرد جرم کیلئے ملزم 23 جنوری کو طلب


لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل  خان نے شاہدرہ میں وکیل کے تین بھائیوں کے قتل کیس میں فردجرم عائد کرنے کیلئے  ملزمان کو 23 جنوری کو طلب کر لیا۔ ملزمان میں رشیدہ‘ علی رضا‘ امجد اور غلام رضا سمیت چھ ملزمان شامل ہیں۔  پولیس چالان کے مطابق ملزمہ رشیدہ کے طیش دلانے پر اس کے بیٹوں نے وکیل کے تین بھائیوں کو قتل کیا۔ ملزمہ کے بیٹے کو گاڑی کے بونٹ پر بیٹھنے سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن