لاہور بار انتخابات 14 جنوری کو، سرگرمیاں عروج پر، 28 امیدوار میدان میں
لاہور (خبرنگار) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ امیدواروں نے کارنر میٹنگ اور حامی وکلاء کے اعزاز میں استقبالیہ دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں امیدواران نے ایوان عدل سمیت لاہور ہائیکورٹ کے گرد و نواح میں اپنے انتخابی بینرز، پوسٹرز لگا لئے۔ لاہور بار کے 14 جنوری کو منعقد ہونے والے انتخابات میں چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے امیدواران کی جاری کردہ حتمی فہرست کے مطابق دس نشستوں پر 28 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ صدارتی نشست پر تین رانا انتظار حسین، رانا محمد نعیم اور منیر حسین بھٹی، فرخ احمد خان نائب صدر کینٹ اور ملک ممتاز اعوان بلا مقابلہ آڈیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ نائب صدر کی نشست پر سات امیدواران آصف امین گورایہ، الیاس حبیب، سجاد بٹ، سید عرفان شاہ، میاں شرجیل، نثار اکبر بھٹی اور ندیم انجم خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ نائب صدر ماڈل ٹاؤن سیٹ پر کنول آصف خان اور ہادی حسین بھٹی ہیں، سیکرٹری کی نشست پر چھ امیدوار رانا نعیم طاہر، حارث سوہل، حسن جاوید ملک، عمر وقاص وڑائچ، ملک کفیل کھوکھر اور مہر احسن جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر چار امیدوار چوہدری عدنان الیاس، عاطف کمال بھٹی، ماریہ جبین اور وسیم احمد ملک جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر تین امیدواران زبیر گجر ،صہیب فرمان بھٹی اور طاہرہ شاہین ڈھلوں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر تین امیدواران اے ڈی چوہدری، فوزیہ چوہان اور محمد فریاد چوہدری کے درمیان مقابلہ ہو گا۔