• news

ملک دشمن طاقتیں پاکستان میں انتشار‘ عدم استحکام چاہتی ہیں: عبدالخبیر آزاد


لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجدلاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن حکیم فرقان حمید ساری انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہے اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو ہمیں امن و اخوت محبت،قومی یکجہتی،بھائی چارے،احترام انسانیت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے۔پاکستان میں قیام امن کے لیے امن اتحاد و وحدت،بھائی چارے اورقومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،ہمیں چاہیے کہ ہم متاثرین سیلاب اور دکھی انسانیت کی دل کھول کر امداد کریں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،افواج پاکستان اور سیکورٹی کے تمام ادارے ملک و قوم کیلئے باعث فخر ہیں،ملک دشمن طاقتیں پاکستان میں انتشار اور عدم استحکام پید ا کرنا چاہتی ہیں،وطن عزیزپاکستان کی خاطر شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کوپوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو ہر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے۔
مولانا عبدالخبیر

ای پیپر-دی نیشن